ترکی 2023ء میں چاند پر قدم رکھے گا، صدر ایردوان

0 2,318

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی 2023ء تک چاند پر قدم رکھ دے گا- انہوں نے مزید کہا: "اپنے مشاہداتی سیٹلائیٹ کے تجربے کی بنیاد پر، ہم پر عزم ہیں کہ ترکی مستقبل قریب میں ان 10 ممالک میں سے ایک بن جائے گا جو اپنے ذرائع سے مواصلاتی سیٹلائیٹ تیار کرنے کے قابل ہیں”

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کے قومی خلائی پروگرام کو متعارف کرانے کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا۔

ترکی اپنے سیٹلائیٹ بنانے کے قابل ہے

ترکی کی گذشتہ 18 سال میں انسانی وسائل، ڈیزائننگ اور انجینئرنگ کے عنوانات کے تحت خلائی تحقیقات میں کی گئی سرمایہ کاری کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا: ترکی اب اپنے سیٹلائٹ کے ڈیزائن تیار کرنے، بنانے اور جانچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ GÖKTÜRK-2 سیٹلائٹ کو سیٹلائیٹ ڈویلپمنٹ میں ترکی کی صلاحیت کی پہلی مثال قرار دیتے ہوئے صدر ایردوان نے مزید کہا کہ اگلے لائن میں GÖKTÜRK-3 سیٹیلائٹ ہے، جو ہر قسم کی موسمی صورتحال میں دن رات اعلٰی ریزولوشن کی تصاویر فراہم کرنے کے قابل ہو گا۔

صدر نے نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا: ترکی کا سب سے پہلا خود ساختہ اعلٰی ریزولوشن گراؤنڈ آبزرویشن سیٹیلائٹ اس وقت ٹیسٹ مراحل میں ہے، اسے 2022ء میں خلا میں بھیجا جائے گا، صدر ایردوان نے کہا: "اپنے مشاہداتی سیٹلائیٹ کے تجربے کی بنیاد پر، ہم پر عزم ہیں کہ ترکی مستقبل قریب میں ان 10 ممالک میں سے ایک بن جائے گا جو اپنے ذرائع سے مواصلاتی سیٹلائیٹ تیار کرنے کے قابل ہیں”۔

خلائی نظام کے شعبے میں ترکی ایک بین الاقوامی کھلاڑی ہے

گذشتہ ماہ TÜRKSAT 5-A کی لانچنگ کے بعد ترکی کے فعال سیٹلائیٹس کی تعداد 4 ہو گئی ہے، ترک صدر نے مزید بتایا کہ TÜRKSAT 6-A مقامی سطح پر تیار کردہ سیٹلائیٹ 2022ء میں خلا میں بھیجا جائے گا۔

ترکی کی خلائی علوم میں ادارہ جاتی صلاحیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، صدر اردوان نے توجہ دلائی کہ وہ تنصیب ، انضمام اور جانچ کی خدمات فراہم کرتے ہیں، اور اب ترکی خلائی نظام کے میدان میں ایک بین الاقوامی کھلاڑی ہے۔

ترکی نے صرف 18 سالوں میں سیٹلائٹ، خلاء، لانچنگ سسٹم اور خلائی سامان سے متعلق 56 منصوبوں کے لئے طوبی تیک کو 2.1 ارب ترک لیرا فراہم کیے ہیں، صدر رجب طیب ایردوان نے کہا: "وہ تہذیب جس کی ترکی نمائندگی کرتا ہے اسے دنیا میں دوبارہ غالب کرنے کے لیے خلائی دوڑ میں ترقی ضروری ہے۔ ہمیں انسانیت کے کچھ حصہ کے لیے نہیں پوری انسانیت کے امن اور استحکام کے حصول کے لئے اپنی تہذیب کو زندہ کرنا چاہئے”۔

پہلا ہدف، جمہوریہ ترکی کی سالگرہ پر اسے چاند سے منسلک کرنا ہے

ترکی کے قومی خلائی پروگرام کے مقاصد کا خاکہ پیش کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ قومی خلائی پروگرام کا بنیادی اور سب سے اہم مقصد جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اسے چاند سے منسلک کرنا ہے۔

ترکی کے خلائی وژن کی مزید وضاحت کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے خلائی پروگرام کے اہداف کی وضاحت کی تاکہ ایک ایسی ٹریڈ مارک تشکیل دی جاسکے جو اگلی نسل کے سیٹلائٹ کی ترقی میں دنیا کا مقابلہ کرسکے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: