‘ترکی غداروں اور ان کے پشت پناہوں کو کبھی نہیں بھولے گا’

‏‏15 جولائی کی ناکام بغاوت کے پانچ سال مکمل ہونے پر دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ ایک تقریب سے صدر ایردوان کا خطاب

0 1,393

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی "غداروں کو کبھی نہیں بھولے گا”۔

15 جولائی کی ناکام بغاوت کے پانچ سال مکمل ہونے پر دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ "یہ قوم دغا بازوں، غداروں اور اُن کے پشت پناہوں کو کبھی معاف نہیں کر ے گی۔”

ترکی نے 15 جولائی کو ‘جمہوریت و قومی اتحاد کا دن’ منایا۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا کہ جن میں اس عزم کا اعادہ کیا تاکہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری و ساری رہے گی۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر مختلف تقریبات سے خطاب کیا اور "ڈیموکریسی میوزیم” کا افتتاح بھی کیا۔ ایوانِ صدر میں واقع ’15 جولائی ڈیموکریسی میوزیم’ ترکوں کے اس جذبہ اتحاد کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے اُس بغاوت کو ناکام بنایا اور FETO دہشت گرد گروپ کے مکارانہ ارادوں کو بے نقاب کیا۔

‏15 جولائی کی ناکام بغاوت کے پانچ سال مکمل، وزیر اعظم پاکستان کا ترکی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

صدر ایردوان نے اہم سیاسی رہنماؤں کے ساتھ اس عجائب گھر کا دورہ کیا۔ جن میں پارلیمان کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ، نائب صدر فواد اوقتائی اور ملی حرکت پارٹی کے رہنما دولت باخ چیلی اور بغاوت کی رات اپنی جانوں سے محروم ہونے والے افراد کے رشتہ دار اور غازی بھی شامل تھے۔

افتتاح کے بعد صدر ایردوان نے ایوانِ صدر میں ایک تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ ترکی تمام دہشت گردوں کے خلاف ہوشیار رہے گا، خاص طور پر گولن دہشت گرد گروپ FETO کے خلاف کہ جس نے پانچ سال پہلے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی۔

"چاہے جیسے بھی حالات ہوں ہماری جدوجہد FETO کے آخری رکن کو بے اثر کرنے، عدالت کے کٹہرے میں لانے اور ان کے ارادوں کو مٹا دینے تک جاری رہے گی۔”


FETO اور اس کے امریکا میں مقیم رہنما فتح اللہ گولن نے 2016ء کی اس بغاوت کی قیادت کی تھی، جس میں 251 افراد اپنی جانوں سے گئے اور 2,734 زخمی ہوئے تھے۔

صدر ایرودان نے کہا کہ "ان بہادروں کا قرض ہم کبھی ادا نہیں کر سکتے کہ جنہوں نے اُس سیاہ رات قربانیاں دے کر قوم اور جمہوریت کو ایک روشنی صبح دی۔”

FETO عرصے سے ترک اداروں، خاص طور پر فوج، پولیس اور عدلیہ میں اثر و نفوذ پیدا کر کے ریاست کا تختہ الٹنے کی مہم کی پشت پناہی کر رہی تھی۔

عوام سے ایک علیحدہ خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ دہشت گرد گروہ اور اس کے پشت پناہ کبھی اپنے ایجنڈے کو مکمل نہیں کر سکتے کیونکہ ترک 15 جولائی کی اس شب کی طرح انہیں کبھی ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

صدر نے زور دیا کہ دہشت گردی کے ذریعے ترکی کو دھمکانے والے ترکی کے قومی اتحاد و یگانگت کا سبب بنے اور اس کی ترقی کی رفتار کو نہیں روک پائے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: