ترکی مختلف ممالک میں 35 سے زائد ترک تجارتی مراکز کھولے گا، ترک وزیر تجارت

0 1,071

ترک وزیر تجارت نے کہا ہے کہ ترکی دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 35 سے زائد ترک تجارتی مراکز کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ترک وزیر تجارت، رخسار پیکجان — تصویر: AA

رخسار پیکجان نے انادولو ایجینسی کے ادارتی ڈیسک سے بات کرتے ہوئے کہا، "فی الحال 15 شعبوں میں ہمارے پانچ تجارتی مراکز ہیں۔ ہمارا نیا ہدف مزید 35 تجارتی مراکز کھولنے کا ہے”۔

پیکجان نے مزید بتایا کہ ترکی نے اس ستمبر لندن میں تجارتی مرکز کا افتتاح کیا ہے جس کا ہدف سرامکس اور ماربل کے شعبوں میں کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو میں موجود ترک تجارتی مرکز بہت جلد دوبارہ کام کرنا شروع کر دے گا اور تازہ ترک پھل اور سبزیاں پیش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امسال بھی ملک برآمدات کا ریکارڈ توڑنا جاری رکھے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نومبر میں ترکی کی برآمدات 15.5 بلین ڈالر کے ساتھ ریکارڈ سطح پر تھیں۔ ہم اس میں مزید اضافہ کریں گے اور 2018ء کا اختتام ایک بڑے ریکارڈ کے ساتھ کریں گے”۔

تبصرے
Loading...