ترکی یکم جون سے محدود ڈومیسٹک پروازیں شروع کر دے گا

0 215

ترکی پیر یکم جون سے ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کا محدود آغاز کرے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ و انفرا اسٹرکچر عادل قارہ اسماعیل اوغلو نے کہا کہ پہلی پرواز استنبول سے دارالحکومت انقرہ جائے گی۔

استنبول کے ہوائی اڈے سے ملک کے دیگر تین بڑے شہروں، ازمیر، انطالیہ اور طرابزون کے لیے بھی پروازیں چلائی جائیں گی۔

دیگر شہروں کے لیے پروازوں کا آغاز 3 جون سے ہوگا۔

قومی پرچم بردار ترکش ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو بلال اقشی کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سرکاری موبائل ٹریکنگ ایپلی کیشن سے بنائے گئے ایک کوڈ کی ضرورت ہوگی۔ یہ ایپ اور چند دیگر پہلو تصدیق کرتے ہیں کہ مسافر بیمار تو نہیں ہے۔

بجٹ ایئرلائن پیگاسس بھی یکم جون سے پروازیں شروع کر دے گی۔ اس کی پہلی پرواز استنبول کے صبیحہ گوکچین ایئرپورٹ سے مغربی صوبہ ازمیر جائے گی۔

کروناوائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مارچ میں ترکی نے اپنی سرحدیں بند کرتے ہوئے پروازیں بھی روک دی تھیں۔

پیر کے دن سے کچھ دیر اقدامات بھی اٹھائی جا رہے ہیں جیسا کہ انقرہ اور استنبول سمیت 15 سب سے زیادہ متاثرہ شہروں کا سفر کرنے پر عائد پابندی اٹھائی جا رہی ہے اور ساتھ ہی چائے خانے، ریستوران، پارک، ورزش گاہیں اور عجائب گھر کھولے جا رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...