کرونا وائرس، عوامی تقریبات اور شہروں کے درمیان سفر کے لیے منفی ٹیسٹ لازمی

0 251

ترکی نے کووِڈ-19 کے خلاف اپنی جنگ کو مزید بڑھاتے ہوئے شہروں کے درمیان سفر اور چند عوامی تقریبات میں شرکت کے لیے منفیPCR کی شرط عائد کر دی ہے جو ان افراد کے لیے ہوگی جنہیں اب تک ویکسین نہیں لگ پائی۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب ملک میں ویکسین لگانے کی مہم اپنے عروج پر ہے۔

6 ستمبر سے ویکسین نہ لگوانے والے یا کرونا وائرس سے بحال نہ ہونے والے افراد کے لیے کسی کنسرٹ میں شرکت اور سینما یا تھیٹر جانے کے لیے منفی PCR ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ اس کا باضابطہ اعلان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کیا ہے۔ توقع ہے کہ یہی شرط اسکولوں اور جامعات کے لیے بھی لازمی ہوگی کیونکہ ترکی میں ستمبر کے اوائل سے تعلیمی سلسلہ مکمل طور پر بحال ہونا متوقع ہے۔

عوامی انجمنوں اور تقریبات مہمانوں کے HES کوڈ کے ذریعے چیک کریں گی کہ جو کرونا وائرس کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم ہے جس سے پتہ چلے گا کہ انہیں ویکسین لگی ہے، وہ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں، سائنسی طور پر اس مرض کے خلاف مزاحمت رکھتے ہیں یا گزشتہ 48گھنٹے سے کروایا گیا منفی PCR ٹیسٹ ہے یا نہیں۔

ترکی کی مقامی ویکسین کے آخری ٹرائل شروع، ایردوان نے “ترکوویک” نام رکھ دیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر شخص کو مرض لاحق نہیں ہوگا، یا اسے ویکسین نہیں لگی ہوگی، یا اس کا منفی PCR ٹیسٹ نہیں ہوگا، تو اسے تقریب میں شرکت نہیں کرنے دی جائے گی۔

اس کے علاوہ ہوائی جہازوں، بسوں، ٹرینوں یا دیگر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ذریعے شہروں کے مابین سفر کے لیے بھی منفی PCR ٹیسٹ ضروری ہوگا اور اس میں نجی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ یہ شرط ان افراد کے لیے ہوگی جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی یا وہ انفیکشن سے صحت یاب نہیں ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وبا کے خلاف جنگ کا "طاقتور ترین” عنصر اور وائرس سے عوامی صحت اور نظام کو لاحق خطرات کو گھٹانے کا ہتھیار ویکسین ہے جو اس وقت رضاکارانہ طور پر کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی پیروی، ماسک پہننا اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا بھی اہم ہے۔

وزارت نے زور دیا کہ وبا سے متاثرہ مریضوں اور اموات کی تعداد ان افراد میں سب سے کم ہے جو ویکسین لگوا چکے ہیں۔

ترکی اب تک کووِڈ-19 کے خلاف مہم میں 8.7 کروڑ ویکسین ڈوز لگا چکا ہے، جن میں سے زیادہ تر چین کی بنائی گئی سائنوویک اور فائزر بایو این ٹیک ویکسین لگائی گئی ہیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: