ترکی، شامی صوبے ادلب میں مزید فوجی دستے بھیجے گا، ترک وزیر خارجہ چاوش اولو

0 1,054

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کو شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں مزید فوج بھیجنے کی ضرورت ہو گی اور وہ کل 12 ابزویٹری پوسٹ قائم کرے گا۔

چاوش اولو نے کہا، "(ترکی اور روس کے درمیان) باہمی مفاہمت کے میمورنڈم کے مطابق، ادلب کے باڈرز جو جہاں موجود ہیں، محفوظ بنائے جائیں گے۔ 15 اکتوبر سے غیر فوجی علاقے سے بھاری اسلحہ کو باہر نکالا جائے گا اور روس شامی (اسد) رجیم کو ادلب میں داخل ہونے اور حملہ کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے گا”۔

ترک وزیر خارجہ کے مطابق بھاری اسلحہ کی فہرست میں ٹینک اور راکٹ لانچر شامل ہیں۔

وزیر کے مطابق ریڈیکل عناصر کو بھی غیر فوجی علاقہ سے باہر رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا، "شہری اور متوازن اپوزیشن جہاں موجود ہے وہیں رہے گی۔ سیز فائر کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایم 4 اور ایم 5 موٹرویز جو تجارت کے لیے نہایت اہم ہیں وہ اس سال کے آخر تک کھول دی جائیں گی”۔

تبصرے
Loading...