ترکی انتخابات کے بعد شام کے مسئلے کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا، ایردوان

0 1,254

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ہفتہ کے روز کاغذ خا نے ڈسٹرکٹ میں ایک انتخا بی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ترکی انتخابات کے بعد جو پہلا کام کرے گا وہ میدان میں شام کے مسئلے کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا”۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کبھی اجازت نہیں دے گا کہ اس کی شمالی سرحد پر دہشت گردوں کے گڑھ بنیں۔ ترکی اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے براہ راست اقدامات اٹھائے گا بجائے اس کے کہ صرف میز پر بیٹھے اور بات چیت کے ذریعے مسائل پر بات کرے۔

اس سے قبل ترکی شام میں دو بڑے آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر چکا ہے۔ جن میں پہلا آپریشن فرات ڈھال اگست 2016 میں جبکہ دوسرا آپریشن شاخ زیتون جنوری 2018 میں ہوا جس میں کرد دہشتگردوں کی شامی شاخ وائے پی جی اور داعش کا خطے سے خاتمہ کیا گیا۔

تبصرے
Loading...