ترک گورنمنٹ اسکالرشپ حاصل کرنے والے 114 پاکستانی طلباء و طالبات کی ترکی روانگی سے قبل ترک سفارت خانے میں میزبانی

0 2,866

ایک ترک سرکاری عہدیدار نے ترک انادولو ایجنسی کو بتایا ہے کہ ترکی نے امسال ممتاز ترک یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے 114 پاکستانی طلباء کو فل اسکالرشپ دیئے ہیں-

اس سلسلے میں ترکی روانگی سے قبل منتخب طلباء و طالبات کے لیے اسلام آباد میں ترک سفارت خانے نے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفےٰ یرداکل نے کہا کہ ترکی آپ کا دوسرا گھر ہے اور کبھی آپ کو ایسا محسوس نہیں ہو گا کہ آپ پردیس میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "ترک دوستوں کے ساتھ متحرک اور مضبوط تعلقات بناؤ۔ سارے تک پاکستان سے محبت کرتے ہیں، آپ انہیں بہت معاون اور مدد گار پاؤ گے”۔

ترک سفیر نے س،اجی رابطے کی ویب سائٹ پر طلباء طالبات کے ساتھ اپنی سیلفی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ بھائی اور بہنیں جلد ہی ترکی کی حکومت کے وظیفے کے تحت ترکی کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے روانہ ہوجائیں گی۔ یہ ہمارے کنبے کے نئے ممبر ہیں۔ یہ یقینی طور پر ترکی میں اپنے گھر میں ہونا  محسوس کریں گے اور ان کے یہاں خاندان فخر کریں گے”۔

اس موقع پر طلباء و طالبات سے میزبانی پر ترک سفیر احسان مصطفےٰ یرداکل اور ترک سفارت خانے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اسکالرشپ حاصل کرنے والے ایک طالب علم محمد حزیفہ نے کہا کہ ہم ترک گورنمنٹ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے پاکستانی طلباء و طالبات کو 114 اسکالرشپ سے نوازا ہے۔ مزید کہا، "اب ہم ترکی میں پاکستان کے سفیر ہوں گے ، لیکن واپسی کے بعد ہم پاکستان میں ترکی کے سفیر بن جائیں گے۔”

تقریب میں ترک معارف فاؤنڈیشن اور تیکا کے کوارڈینیٹرز نے بھی شرکت کی۔

تبصرے
Loading...