ترکی نے مقامی طور پر تیار کردہ کار کا افتتاح کر دیا، ایردوان نے پہلا آرڈر بھی بک کروایا

0 2,071

ترکی نے مقامی طور پر تیار کردہ کار کے نمونے کا افتتاح کر دیا ہے۔ 200 اور 400 ہارس پاور کے دو انجن رکھنے اس مکمل الیکٹرک کار کو ترکی کے ایک جوائنٹ وینچر توگ (TOGG) کی طرف سے بنایا گیا۔

استنبول کے نزدیک کوجیلی شہر میں "وادیِ ترقی” مرکز کے افتتاح کے ساتھ اس الیکٹرک کار کا افتتاح کرتے ہوئے ترک صدر ایردوان نے اس کار کی خریداری کا پہلا آرڈر بھی کیا۔

ترکی کی جانب سے بنائی جانے والی اس مقامی الیکٹرک کار کی رینج 500 کلومیٹر ہے اور اس کے اندر مقامی طور پر تیار کی جانے والی لیتھیم بیٹری 30 منٹ میں ری چارج ہو جاتی ہے۔

افتتاحی تقریب میں ترک یونین آف چیمبرز اور کموڈٹی ایکسچینز (TOBB) کے سربراہ رفعت حصارجک اولو نے بتایا کہ آئندہ 15 سال میں اس منصوبہ پر 22 بلین لیرا (3.7 بلین ڈالر) سرمایہ کاری کی جائے گی۔

تقریب سے ترک صدر ایردوان نے کہا کہ اگر ہم ہوائی جہاز، جیٹ اور ہیلی کاپٹر بنا سکتے ہیں اور پوری دنیا سے ہمیں اس کے آرڈر موصول ہوتے ہیں تو ہم اپنی الیکٹرک کار بھی لانچ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج استاد نجم الدین اربکان کا خواب پورا ہو گیا ہے۔

تبصرے
Loading...