مسئلہ کشمیر، ترکی اقوام متحدہ کے زیادہ متحرک کردار کا خواہاں

0 1,262

ترکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ جموں و کشمیر کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے زیادہ متحرک کردار ادا کرے۔

ایک بیان میں ترک وزارتِ خارجہ نے جموں و کشمیر کے متنازع علاقے کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارت نے ایک مرتبہ پھر اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ تنازع فریقین کے مابین مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔ ترکی نے ایسے یک طرفہ اقدامات سے اجتناب کرنے کا مطالبہ کیا کہ جس سے خطے میں موجود تناؤ میں اضافہ ہو۔

کشمیر 5 اگست سے دنیا بھر سے کٹا ہوا ہے کہ جب بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا۔ پہلی بار علاقے میں لینڈ لائن سروسز بند کی گئیں اور یوں عوام کا باقی دنیا سے رابطہ ناممکن ہو گیا۔

البتہ جموں و کشمیر کے ایک سرکاری ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے میں لینڈ لائن سروسز بحال کرنا شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے
Loading...