ترکی اور ازبکستان افغانستان میں تعاون کریں گے، مولود چاؤش اوغلو

0 57

وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی افغانستان کے معاملے پر ازبکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

ازبک ہم منصب عبد العزیز کاملوف کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹر پوسٹ میں چاؤش اوغلو نے کہا کہ "ہم ترجیحی تجارتی معاہدے کے ساتھ تجارت کو مزید بڑھائیں گے۔”

یہ ملاقات افغانستان میں تازہ ترین صورت حال پر ترکش کونسل کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس سے قبل ہوئی ہے۔

ازبکستان 2019ء میں ترکش کونسل کا مکمل رکن بنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ "ازبکستان کے صوبہ فرغانہ کے شہر خوقند کو ترکش دنیا کا سیاحتی مرکز اور صوبہ خوارزم کے شہر خیوا کو ثقافتی مرکز قرار دینے کا فیصلہ ازبکستان کی ترکش دنیا میں قبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔”

ترکش کونسل 2009ء میں ایک بین الحکومتی ادارے کی حیثیت سے قائم کی گئی تھی جس کا مقصد ترک زبانیں بولنے والی ریاستوں میں جامع تعاون کو فروغ دینا تھا۔

اس کونسل میں آذربائیجان، قزاقستان، کرغزستان، ترکی اور ازبکستان بطور رکن جبکہ ہنگری مبصر ریاست کی حیثیت سے شامل ہے۔

تبصرے
Loading...