ترکی اب زخموں پر فوری مرہم رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر ایردوان

0 129

ایلازغ میں زلزلے کے ایک سال بعد لوگوں کو گھروں کی چابیاں حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے 5 ارب لیرا سے زیادہ کی لاگت سے ایلازغ میں اپنے تقریباً 1 لاکھ شہریوں کے لیے جدید، محفوظ اور ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے لیس نیا اور جدید شہر تعمیر کیا ہے۔ بہت کم وقت میں اعلیٰ معیار کی اتنی زیادہ رہائش گاہیں تعمیر کر کے ترکی اب زخموں پر فوری مرہم رکھنے اور غموں کی تلافی کرنے کے قابل ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے ایلازغ زلزلے کے 1 سال مکمل ہونے اور زلزلے کے متاثرین کو گھروں کی چابیاں دینے کی تقریب سے خطاب کیا۔

5,500 سے زیادہ رہائش گاہوں کی چابیاں نئے مالکان کے حوالے کرنے کے ساتھ ہی کُل 8,000 خاندانوں کو نئے گھر دے دیے گئے ہیں، جن کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ ” ہم نے 5 ارب لیرا سے زیادہ کی لاگت سے ایلازغ میں اپنے تقریباً 1 لاکھ شہریوں کے لیے جدید، محفوظ اور ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے لیس نیا اور جدید شہر تعمیر کیا ہے۔ بہت کم وقت میں اعلیٰ معیار کی اتنی زیادہ رہائش گاہیں تعمیر کر کے ترکی اب زخموں پر فوری مرہم رکھنے اور غموں کی تلافی کرنے کے قابل ہے۔”

تبصرے
Loading...