تمام صوبوں میں خاتون ڈپٹی مفتی لگائیں گے، ترک سربراہ مذہبی امور

0 913

ترک مذہبی امور کے ادارے دیانت کے سربراہ علی عرباش نے کہا ہے کہ ملک کے تمام صوبوں میں ڈپٹی مفتی خواتین کو چنا جائے گا-

 

انقرہ میں علی عرباش نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وہ ادارے میں مزید خواتین کو لائیں گے-

انہوں نے کہا، "ہم جتنا جلد ہو سکا خاتون مفتی چنیں گے اور انہیں تمام صوبوں میں ڈپٹی مفتی کے عہدوں پر لگائیں گے”-

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ تمام صوبوں میں سپروائزر بھی خواتین کو مقرر کریں گے-

علی عرباش نے کہا کہ وہ جلد علمائے کرام سے "اسلام اور عورت” کے موضوع پر مشاورتی اجلاس بھی کریں گے-

تبصرے
Loading...