ترکی آزاد مارکیٹ معیشت کے اصولوں کے ساتھ آگے بڑھے گا، صدر ایردوان

0 263

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ مستقبل میں ترکی کے لیے کون سے سیاسی، جغرافیائی اور اقتصادی مواقع موجود ہیں، جو دوسرے ملکوں کو صدیوں میں نصیب ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم شبانہ روز محنت کر رہے ہیں۔” وہ انقرہ میں یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز آف ترکی (TOBB) کی 75 ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ "تمام اشاریے ایک آگے بڑھتی ہوئی معیشت کے رحجان کو ظاہر کر رہے ہیں۔ پابندیوں کی دھمکیوں نے ثابت کیا کہ ترکی سے پرانا بیر رکھنے والے حلقے سکون سے نہیں بیٹھیں گے لیکن ہم ان کے منصوبوں سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور ہم نے ان کے توڑ کے لیے اقدامات اٹھانا بھی سیکھ لیا ہے۔ ان کی خفیہ زبان سمجھ چکے ہیں اور اب ان کے لیے ایسا کرنا آسان نہ ہوگا۔”

"ترکی آزاد مارکیٹ کی معیشت کے اصولوں کے مطابق آگے بڑھے گا اور ترقی کرے گا۔ بلاشبہ ہم اجارہ داری یا مزدوروں، کاشت کاروں یا صارفین کا استحصال نہیں ہونے دیں گے، پھر بھی ہم جو قدم اٹھائیں گے وہ آزاد مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق ہوگا۔ ہمیں ذرا بھی شبہ نہیں کہ ترکی کی ترقی کا راستہ نجی شعبے کی مضبوطی سے ہو کر گزرتا ہے۔ اس لیے ہماری توجہ بنیادی اصلاحات کرنے اور خوف پیدا کرنے والوں کو مایوس کرنے پر رہے گی۔”

تبصرے
Loading...