جب تک "کام مکمل نہیں ہوتا” ترکی عفرین نہیں چھوڑے گا، ایردوان کا یورپی پارلیمنٹ کو جواب

0 1,831

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی پارلیمنٹ کی میں پیش کی جانی والی قرار داد جس میں ترکی کو کہا گیا ہے کہ وہ عفرین سے اپنے فوجی باہر نکالے، پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب تک "کام مکمل نہیں ہوتا” ترک فوجی عفرین نہیں چھوڑیں گے۔

انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ یورپی یونین اپنی امیدیں کو نہ توڑے۔

ترکی کوئی بھگوڑا ملک نہیں ہے، یہ کہتے ہوئے ایردوان نے کہا، "ہم اس وقت تک وہاں سے واپس نہیں آئیں گے جب تک اپنا کام مکمل نہیں کر لیتے”۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کا کوئی حق نہیں کہ وہ ترکی سے پوچھے کہ وہ کیا کر رہا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ میں اس قرار داد پر جمعرات کے روز ووٹنگ کی جائے گی۔

تبصرے
Loading...