ترکی پاک بحریہ کے لیے 4 طیارہ شکن بحری جنگی جہاز بنائے گا

0 1,638

ترکی کا پاک بحریہ سے چار طیارہ شکن بحری جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے پا گیا۔

ترک وزیر دفاع نور الدین جانیکلی نے بتایا کہ ترکی نے پاک بحریہ کے چار طیارہ شکن بحری جنگی جہازوں کا ٹینڈر جیت لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ترکی کی دفاعی تاریخ کی سب سے بڑی برآمدات ہو گی۔

ترک اور پاک دفاعی کمپنیوں نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت کراچی شپ یارڈ میں چار ترک آڈا کلاس مِلجَم (قومی جہاز) تیار کئے جائیں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کرنے کے کی تقریب وزارتِ دفاعی پیداوار میں منعقد ہوئی۔معاہدے کے تحت مِلجَم کلاس کی جہاز سازی کی ٹیکنالوجی بھی پاکستان منتقل ہو گی۔

پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز جدید نظام سے لیس اور سٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل ہو ں گےاور ان پر مقامی سطح پر تیار ہونے والا میزائل سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت پہلا اور دوسرا جہاز استنبول نیوی شپ یارڈ جبکہ تیسرا اور چوتھا جہاز کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تیار کیا جائے گا۔

چار مِلجَم کلاس طیارہ شکن بحری جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا جو خطے میں بحری امن کی ضمانت ہے۔

دو برادر مملک دفاعی شعبے میں مضبوط تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں ملٹری ٹریننگ کے علاوہ جنگی سازوسامان کا تبادلہ بھی شامل ہے۔

تبصرے
Loading...