اگر روس نے نہ کیا تو ترکی شامی سرحد سے وائے پی جی، پی کے کے کا صفایا کرے گا، ایردوان

0 1,396

ترک صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اگر روس نے دو طرفہ منصوبہ کے مطابق اپنے وعدے پورے نہ کئے تو ترکی خود شامی سرحد سے وائے پی جی اور پی کے کے کا صفایا کرے گا۔ انہوں  نے یہ بات ہفتہ کے روز انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ شامی میں پہلے سے موجود سرگرم قوتوں، بشار الاسدرجیم اور دہشتگردوں کی طرح ہم معصوم خون کا ایک قطرہ بھی کسی بھی وجہ سے زمین پر نہیں گرنے دیں گے۔ ترکی وہ قوت، ذرائع اور عزم رکھتا ہے جس سے یہاں پر موجود دہشتگردوں صفحہ ہستی سے مٹا دی جائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ اگر شام میں سیف زون کے قیام کی مدد نہ کی گئی تو وہ اپنے گیٹ کھول کر مہاجرین کو کہیں گے کہ وہ یورپ جانے میں آزاد ہیں۔

تبصرے
Loading...