ترکی 24 جون کو نئے نظام حکومت کا پہلا قدم اٹھائے گا، ایردوان
ترک صدر اور آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے کیسری میں آق پارٹی کی ریلی اور شہر کی پہلی کمانڈو بریگیڈ کے سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، "ترکی 24 جون کو صرف صدر اور ڈپٹیز کے لیے ووٹ نہیں ڈالے گا بلکہ ان انتخابات کے ذریعے نئے نظام حکومت کا پہلا قدم اٹھائے گا۔ صدر جو اس کے بعد برسراقتدار آئے گا اور ڈپٹیز جو پارلیمنٹ میں پہنچیں گے وہ اس کے بعد ہمارے ملک کی آنے والی آدھی صدی بنائیں گے”۔
ترج صدر نے کہا کہ ہماری برآمدرات کا حجم 36 بلین ڈالر سے بڑھ کر 162 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور ہم آج بغیر انسان کے فضائی طیارے، بغیر فوجیوں کے جنگی طیارے اور میزائل بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ 16 سال میں انہوں نے ترکی کی جو خدمت کی ہے، جمہوریت کو مضبوط کیا ہے اور ترکی کو 3.5 گنا بڑا بنا دیا ہے۔