ترکی اپنے مستقبل کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے گا اور اپنے اہداف حاصل کر کے رہے گا، صدر ایردوان
صقاریا میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی تنصیبات کے افتتاح سے خطاب
صقاریا میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ترکی اپنے مستقبل اور آزادی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا اور بلاشبہ اپنے اہداف حاصل کر کے رہے گا۔ ہم اپنے ملک اور اس کے شہروں کو ہر شعبے میں ترقی دینے کے لیے شبانہ روز محنت کر رہے ہیں۔”
صدر رجب طیب ایردوان صقاریا میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی تنصیبات کے افتتاح سے خطاب کر رہے تھے۔
دورۂ صقاریا میں سب سے پہلے ضلع عارفیہ کی فرسٹ مین مینٹی نینس فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ وہ اس کارخانے میں ہونے والے کام کو فخریہ انداز میں دیکھ رہے ہیں، جو ترکی کی اہم دفاعی صنعت کی تنصیبات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نئی سرمایہ کاری سے اور ٹیکنالوجی کو جدید تر اور پیداوار کو بہتر بنانے کے ذریعے اس کارخانے کو مزید آگے لے جانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔”
ترک دفاعی صنعت کی عالمی کامیابیوں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ترکی اپنے مستقبل اور آزادی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا اور بلاشبہ اپنے اہداف حاصل کر کے رہے گا۔ ہم اپنے ملک اور اس کے شہروں کو ہر شعبے میں ترقی دینے کے لیے شبانہ روز محنت کر رہے ہیں۔”