خارجہ پالیسی میں اپنے باوقار مؤقف کی بدولت خطے اور دنیا میں ترکی کی آواز سنی جاتی ہے، صدر ایردوان

0 435

تکیرداغ میں آق پارٹی کی ساتویں عمومی صوبائی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ترکی اپنے شہری ہسپتالوں، سڑکوں، پُلوں، اسکولوں، توانائی منصوبوں، بالخصوص بحیرۂ اسود میں دریافت ہونے والی قدرتی گیس، صنعتوں اور برآمدات، کے ساتھ ایک مضبوط انفرا اسٹرکچر کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی طرح خارجہ پالیسی میں اپنے باوقار مؤقف کی بدولت خطے اور دنیا میں ترکی کی آواز سنی جاتی ہے، اس کے احترام اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔”

صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے تکیرداغ میں آق پارٹی کی ساتویں عمومی صوبائی کانگریس سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "ترکی اپنے شہری ہسپتالوں، سڑکوں، پُلوں، اسکولوں، توانائی منصوبوں، بالخصوص بحیرۂ اسود میں دریافت ہونے والی قدرتی گیس، صنعتوں اور برآمدات، کے ساتھ ایک مضبوط انفرا اسٹرکچر کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی طرح خارجہ پالیسی میں اپنے باوقار مؤقف کی بدولت خطے اور دنیا میں ترکی کی آواز سنی جاتی ہے، اس کے احترام اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔”

دنیا اور خطے میں پیدا ہونے والی بحرانوں سے موجودہ عالمی نظام کو اب کہیں سنگین مسائل کا سامنا ہے، جن پر صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی بھی ان بحرانوں سے دوچار ہے، "میں ایک مرتبہ پھر اس دور میں اپنے اہداف کے مطابق ملک کی ترقی اور اصلاح کے عزم کا اعادہ کروں گا کہ جس میں دنیا سیاسی و معاشی لحاظ سے ایک تاریخی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔ ہم ان شاء اللہ تین ستونوں پر مبنی اپنی معاشی پالیسیاں ترتیب دے کر اپنے اہداف حاصل کریں گے، ایک قیمتوں میں استحکام، پھر مالیاتی استحکام اور آخر میں میکرواکنامک استحکام۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: