ترکی کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک ٹرین سال کے اختتام تک کام شروع کر دے گی

0 1,190

ترکی میں بنائی گئی پہلی الیکٹرک ٹرین رواں سال کے اختتام تک عوام کے لیے خدمات کا آغاز کر دے گی۔ اس ٹرین کے ٹیسٹ 30 اگست کو ہوں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ انفرا اسٹرکچر عادل قارا اسماعیل اوغلو نے شمال مغربی صوبہ صقاریہ میں ترکش ویگن انڈسٹری (TUVASAS) پلانٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ "ٹرین کے المونیم باڈی پروڈکشن، پینٹنگ، سینڈبلاسٹنگ ٹیسٹ 2019ء میں ہوئے تھے۔”

پہلی ٹرین کی ڈیزائن اور آپریٹنگ اسپیڈ منصوبے کے مطابق بالترتیب 176 کلومیٹرز فی گھنٹہ اور 160 کلومیٹرز فی گھنٹہ ہے۔ قارا اسماعیل اوغلو نے کہا کہ "ہم مقامی طور پر تیار کی جانے والی ہائی اسپیڈ ٹرین پر کام کر رہے ہیں کہ جو 225 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار تک چلنے کی صلاحیت رکھے۔”

انہوں نے زور دیا کہ ٹرینوں کی مقامی طور پر تیاری لوکل انڈسٹری کی ترقی کے لیے انجن کا کردار ادا کرتی ہے۔

پانچ ڈبوں پر مشتمل یہ ریل گاڑی 324 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اس گاڑی میں معذور افراد کے لیے ترجیحاً نشستیں رکھی جائیں گی۔”

تبصرے
Loading...