ترکی میں ستارہ و ہلال کی شکل کی پہلی مسجد کا افتتاح

0 1,181

ترکی کے وسطی صوبہ سیواس میں ستارہ و ہلال کی شکل میں بنائی گی ایک خوبصورت مسجد آج یعنی جمعے کو نمازیوں کے لیے کھول دی جائے گی۔

یوقاری تقہ آئے یلدِز مسجد کے اندر 3,500 نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ صحن میں مزید 4,900 افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔ اس مسجد کی تعمیر کا آغاز 2017ء میں ہوا تھا۔ حال ہی میں قالین کے ساتھ ہی اس مسجد کے اندر تزئین و آرائش کا کام تکمیل کو پہنچا۔ مسجد کا ستارہ اور ہلال کی شکل کا طرزِ تعمیر ترکی میں اپنی نوعیت کا منفرد ترین انداز ہے۔

مسجد کی زیبائش کا کام چند خواتین نے کیا ہے، جن میں عربی حرف "الف” اور "و” کی خطاطی بھی شامل ہے۔ افتتاحی تقریب کے بعد مسجد میں جمعے کی نماز ادا کی جائے گی۔

تبصرے
Loading...