ترکی کا تیسرا ڈرِل شپ ‘قانونی’ بھی مشرقی بحیرۂ روم جانے کے لیے تیار

0 176

قدرتی گیس و تیل تلاش کرنے والا ترک ڈرِل شپ ‘قانونی’ بھی مشرقی بحیرۂ روم جانے کے لیے تیار ہو چکا ہے۔

جنوبی ترکی کے صوبہ مرسین میں انجیکم کی نیٹو بندرگاہ پر کھڑا ‘قانونی’ قومی پرچم میں رنگ دیا گیا ہے۔ اس کی مرمت، اپگریڈ اور تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی اسے مشرقی بحیرۂ روم کے لیے روانہ ہو جائے گا۔ یہ ‘فاتح’ اور ‘یاوُز’ نامی دو جہازوں کے ساتھ مل کر ترکی کی ‏seismic تلاش کا کام کرے گا۔

ترکی کی جانب سے خریدا گیا یہ جہاز پہلے تقریباً دو سال تک ویلز کی ایک بندرگاہ پر کھڑا تھا۔ اس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 120 ملین ڈالرز ہے۔ ترکی نے یہ ڈرل شپ تقریباً 40 ملین ڈالرز میں خریدا تھا۔

چھٹی جنریشن کا یہ الٹرا ڈرل شپ جنوبی کوریا کی سام سنگ ہیوی انڈسٹریز نے بنایا تھا اور 2012ء سے 2015ء کے دوران اسے برازیل کی پیٹروبراس نے استعمال کیا تھا۔

ڈرل شپ 227 میٹرز طویل، 42 میٹر چوڑا اور 12 میٹرز کا ڈرافٹ رکھتا ہے۔ ڈرافٹ پانی کی اس گہرائی کو کہتے ہیں جو جہاز چلانے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ اس کے آلات سطحِ سمندر سے 11,400 میٹرز نیچے تک پہنچ سکتے ہیں اور یہ سمندر کی تہہ میں 3,000 میٹرز کی گہرائی تک کھدائی کر سکتا ہے۔

اسے ‘قانونی’ کا نام عثمانی سلطان سلیمان اول سے دیا گیا ہے کہ جنہیں دنیا سلیمان عالیشان اور سلیمان قانونی کے طور پر جانتی ہے۔ سلیمان اول عثمانی سلطنت کے عظیم ترین سلطانوں میں سے ایک تھے۔ وہ سلطنتِ عثمانیہ کے 10 ویں اور سب سے زیادہ عرصے تک رہنے والے حکمران تھے، جنہوں نے 1520ء سے 1566ء میں اپنی موت تک سلطنتِ عثمانیہ پر حکومت کی۔

تبصرے
Loading...