نئے ترک بحری جنگی جہاز "انادولو” کے سمندری تجربات شروع

0 1,151

سرکاری شپ یارڈ کی اطلاعات کے مطابق ترکی کی تاریخ کے سب سے بڑے جنگی بحری جہاز ٹی سی جی انادولو کے سمندری تجربات شروع کر دئیے گئے ہیں۔

صدف شپ یارڈ ڈیفنس انڈسٹری پراجیکٹس کے مینیجر سلیم بُلدان اولو نے کہا ہے کہ جہاز کی تعمیر، جو کہ ترکی کی زمینی اور سمندری آپریشنز کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، مکمل ہو چکی ہے اور اب اس کے سمندری ٹیسٹ شروع ہو چکے ہیں۔

انوینٹری میں شامل ہونے کے بعد، یہ ترک بحریہ کے پرچم بردار کے عنوان کا حامل جنگی بحری جہاز ہو گا۔

ٹی سی جی انادولو (TCG Anadolu) ایک لینڈنگ ہیلی کاپٹر ڈاک (LHD) قسم کا جہاز ہے جسے اسپین کے LHD جوآن کارلوس کے ماڈل پر بنایا گیا ہے۔

پریزیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز (SSB) کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے دسمبر میں کہا تھا کہ اس جہاز کو 2022ء کے آخر تک انوینٹری میں شامل کر دیا جائے گا۔

انادولو بحری جنگی جہاز ترکی کی دفاعی قوت کو نئے افق پر لے جائے گا۔

ترکی کا بغیر انسان کے چلنے والے جنگی بحری جہاز کا کامیاب تجربہ

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: