ترکی کا سالانہ افراطِ زر 14.6 فیصد
ترکی نے دسمبر 2020ء تک صارفی قیمتوں میں 14.6 فیصد کا سالانہ اضافہ دیکھا۔
پیر کو ملک کے ادارۂ شماریات نے بتایا ہے کہ سالانہ افراطِ زر کی شرح میں ایک ماہ میں 0.57 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا جو نومبر میں 14.03 فیصد تھا۔
کنزیومر پرائس انڈیکس میں ماہانہ بنیادوں پر 1.25 فیصد کا اضافہ بھی دیکھنے کو ملا۔
دسمبر 2019ء میں سالانہ افراطِ زر 11.84 فیصد تھا۔
متفرق مصنوعات اور خدمات، ٹرانسپورٹیشن اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بالترتیب 28.12 فیصد، 21.12 فیصد اور 20.61 فیصد کے اضافے دیکھے گئے جو سب سے زيادہ تھے۔
گزشتہ ہفتے 19 ماہرینِ معیشت نے بتایا کہ دسمبر میں افراطِ زر بڑھ کر 14.34 فیصد بڑھا ہے۔
حکومت نے ستمبر 2020ء میں اعلان کردہ نئے معاشی پروگرام کے تحت 2020ء کے اختتام تک سالانہ افراطِ زر کو 10.5 فیصد تک رکھنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔