ترکی کی کمپنی بائکار جلد آکنجی ڈرونز کی پیدوار شروع کر دے گی

0 1,769

ترکی مینوفیکچرنگ کمپنی بائکار کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر (سی ٹی او) سلچوک بائریکتار نے بتایا کہ ترکی جلد ہی اپنے جدید ترین بغیر پائلٹ جنگی ڈرون (یو سی اے وی) ترک ساختہ آکنجی کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرے گا۔

سی این این ترک کے براہ راست نشریاتی پروگرام میں بات کرتے ہوئے، بائریکتار نے کہا کہ وہ جلد ہی یو سی اے وی کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردیں گے، جس کی رواں سال ترک سیکیورٹی فورسز کی انوینٹری میں داخلے کی توقع کی جارہی ہے۔

جدید ترین ڈرون کی دوسری پروٹو ٹائپ نے حال ہی میں 20 اگست کو 20000 فٹ (6096 میٹر) اونچائی کا ٹیسٹ پاس کیا تھا۔

ڈرون 24 گھنٹوں کے لئے اڑ سکتا ہے، اس کا 20 میٹر کا پنکھا ہے اور یہ 1350 کلو گرام (2976 پاؤنڈ) کا وزن اٹھا سکتا ہے۔

آکنجی مقامی طور پر تیار کردہ ایکٹو الیکٹرانک سکین ایرے (AESA) راڈار اور ہوا سے ہوا تک مار کرنے والے میزائلوں گوکدوآن اور بوزدوآن سے لیس ہے، اور اس کے علاوہ مقامی طور پر تیار کردہ بارود کی کئی اقسام کو آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں اسٹینڈ آف میزائل (SOM) بھی شامل ہے۔

یو اے سی وی کے ترک فوج کی انوینٹری میں داخلے اور اس کی بڑے پیمانے پر پیداوار سے متعلق خبریں، ترکی کے اندر اور بیرون ملک دونوں جگہیں توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ اس سے قبل ترکی نے جنگی ڈرون بائرکتار ٹی بی ٹو کو کامیابی سے فوجی اسلحے کا حصہ بنایا تھا۔ اس مخصوص ڈرون نے شام، لیبیا اور آذربائیجان میں آپریشن کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی، جس سے بائکار کے لئے مزید برآمدی معاہدوں کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: