سال کی پہلی شش ماہی، ترکی کے بجٹ توازن میں 4.1 ارب ڈالرز کا خسارہ

سالانہ بنیادوں پر بجٹ آمدنی 38.5 فیصد اضافے کے ساتھ 630.8 ارب لیرا تک پہنچ گئی

0 624

ترک حکومت کو رواں سال جنوری سے جون کے دوران بجٹ کے توازن میں 32.5 لیرا (4.1 ارب ڈالرز) کے خسارے کا سامنا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 109.5 ارب لیرا کے فرق سے کہیں بہتر ہیں، جب کرونا وائرس کی وبا اپنے عروج پر تھی۔

سال کی پہلی شش ماہی میں بجٹ آمدنی سالانہ بنیادوں پر 38.5 فیصد اضافے کے ساتھ 630.8 ارب لیرا تک جا پہنچی ہے جبکہ اخراجات 17.4 فیصد اضافے کے ساتھ 663.4 ارب لیرا ہو چکے ہیں۔

سود کی ادائیگی کے چھوڑ کر بجٹ توازن کو جنوری سے جون کے دوران 58.3 ارب لیرا کا خسارہ دیکھا گیا۔ ٹیکس آمدنی پہلی شش ماہی میں کل 470 ارب ترک لیرا رہی، جبکہ سود کی ادائیگی 90.9 ارب لیرا تھی۔

جون تک بجٹ توازن نے 25 ارب لیرا کا خسارہ دیکھا، جو ایک سال پہلے کے 19.4 ارب لیرا سے زیادہ ہے۔ گزشتہ ماہ آمدنی کل 88.3 ترک لیرا رہی جو 2020ء کے اسی مہینے سے 33 فیصد زیادہ تھی۔ اخراجات میں بھی گزشتہ جون میں 32 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو 113.4 ارب لیرا تک جا پہنچے۔

سود کی ادائیگی کو چھوڑ کر گزشتہ ماہ بجٹ توازن نے 15.6 ارب لیرا کا خسارہ دیکھا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: