ترکی میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات 6,000 سے تجاوز کر گئیں

0 180

ترکی میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 6,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق منگل کو مزید 20 اموات کے ساتھ ہی اس وائرس کے ہاتھوں جان دینے والے افراد کی تعداد 6,016 ہو گئی ہے جبکہ کُل رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 2,51,805 ہے۔

ڈیٹا نے ظاہر کیا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک میں 1,263 نئے کیسز سامنے آئے، جو گزشتہ روز 1,233 تھے۔

وزیرِ صحت فخر الدین کوجا نے کہا کہ گزشتہ روز 942 مزید مریض صحت یاب ہوئے جس سے ان کی کُل تعداد 2,32,913 تک جا پہنچی ہے۔

صحت کے ماہرین نے وائرس کی تشخیص کے لیے 82,318 ٹیسٹ کیے جن سے کل ٹیسٹس کی تعداد بھی تقریباً 59 لاکھ ہو گئی ہے۔

فخرالدین نے کہا کہ جن لوگوں کا COVID-19 ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، یہ وائرس تقریباً 10 دن پہلے ان میں منتقل ہوا ہے۔

متاثرہ افراد میں سے 7.5 فیصد نمونیا کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی نگہداشت میں موجود مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 703 ہو گئی ہے۔

کرونا وائرس کی وباء دسمبر میں چین سے نکلنے کے بعد سے اب تک دنیا کے 188 ممالک اور خطوں میں 7,75,000 افراد کی جانیں لے چکی ہے۔

امریکا، برازیل، بھارت اور روس اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔

دنیا بھر میں COVID-19 کے تقریباً سوا 2 کروڑ مریض سامنے آئے جن میں سے 1 کروڑ 39 لاکھ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تبصرے
Loading...