مارچ میں ترکی کی توانائی برآمدات میں 27.5 فیصد کی کمی

0 199

رواں سال مارچ میں ترکی کی توانائی برآمد 2019ء کے اسی مہینے کے مقابلے میں 27.5 فیصد گھٹ کر 2.73 ارب ڈالرز ہو گئی۔ ایک سال قبل مارچ کے مہینے میں یہ 3.77 ارب ڈالرز تھی۔

ترک ادارۂ شماریات (TurkStat) کے مطابق مارچ میں ترکی کا مجموعی درآمدی بل، توانائی و دیگر شعبہ جات کو ملا کر، 18.81 ارب ڈالرز رہا، جو سال بہ سال میں 3.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس میں سے 14.5 فیصد حصہ توانائی کا ہے۔

گو کہ پچھلے مہینے توانائی کا درآمدی بل مجموعی طور پر گھٹا ہے، لیکن ملک کی خام تیل خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔

ملک کی خام تیل درآمد مارچ 2019ء کے مقابلے میں پچھلے مہینے 7.2 فیصد زیادہ رہی۔ ترکی نے پچھلے مہینے تقریباً 2.68 ملین ٹن خام تیل درآمد کیا، جو مارچ 2019ء کے مقابلے میں 2.50 ملین ٹن زیادہ ہے۔

تبصرے
Loading...