ترکی میں سال کا اختتام تاریخ کی بلند ترین ماہانہ برآمدات کے ساتھ

0 782

ترکی نے سال 2020ء کا اختتام دسمبر میں ریکارڈ برآمدات کے ساتھ کیا ہے۔

منگل کو انقرہ میں ایک اجلاس کے بعد وزیر تجارت رخسار پیکجان نے بتایا کہ ترکی کی برآمدات 16 فیصد اضافے کے ساتھ دسمبر میں 17.84 ارب ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

پچھلے مہینے درآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.7 فیصد اضافے کے ساتھ 22.4 ارب ڈالرز رہیں۔

پیکجان نے بتایا کہ سونے کے سوا دسمبر میں درآمدات 20.3 ارب ڈالرز رہیں۔

ملک کی درآمد-برآمد کوریج کا تناسب گزشتہ ماہ 79.6 فیصد تک پہنچا جو دسمبر 2019ء میں 76.7 فیصد سے زیادہ ہے۔

پیکجان نے بتایا کہ "گزشتہ سہ ماہی میں 51.2 ارب ڈالرز مالیت کی درآمدات بھی کسی ایک سہ ماہی کا ریکارڈ ہیں۔”

ملک نے 2020ء کا اختتام برآمدات میں 169.5 ارب ڈالرز کے ساتھ کیا ہے، جو 165.9 ارب ڈالرز کے ہدف سے زیادہ رہیں۔

سخت ترین معاشی حالات اور غیر ملکی طلب میں کمی کے باوجود ملک کی مرکزی برآمدی مارکیٹیں، خاص طور پر یورپی یونین، ایکسپورٹرز کے لیے کامیاب رہیں۔

دوسری جانب برآمدات میں 4.3 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 219.4 ارب ڈالرز تک پہنچیں۔ 2020ء میں دونوں کا کوریج تناسب 77.3 فیصد رہا۔

"اگر سونے کو ایک طرف رکھا جائے تو اس عرصے میں ترکی کی درآمدات 194.2 ارب ڈالرز رہیں، جو 2.4 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔”

2019ء میں ترک برآمدات تقریباً 180.8 ارب ڈالرز جبکہ درآمدات 210.3 ارب ڈالرز تھیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: