جنوری، ترکی کی برآمدات میں 6.1 فیصد اضافہ

0 292

ترک ایکسپورٹرز اسمبلی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ جنوری میں ترکی کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جنوبی شہر حطائے میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل گلہ نے کہا کہ پچھلے مہینے ملک کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 6.1 فیصد بڑھیں اور 14.8 ارب ڈالرز تک جا پہنچیں۔

درآمدات میں بھی 19 فیصد اضافہ ہوا جو اس مہینے میں 19.2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ یوں جنوری میں برآمدات-درآمدات کا تناسب 76.8 فیصد رہا۔

جرمنی (1.5 ارب ڈالرز)، اٹلی (889 ملین ڈالرز) اور برطانیہ (870 ملین ڈالرز) جنوری میں ترک برآمدات کے حامل سب سے بڑے ملک رہے۔

یورپی یونین کے لیے برآمدات جنوری میں 7.4 ارب ڈالرز تک جا پہنچیں، یوں کل برآمدات میں یورپی یونین کا حصہ 50 فیصد رہا۔

تبصرے
Loading...