جنوری میں ترکی کے کارخانوں کی پیداوار 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر

0 359

ترکی کے مینوفیکچرنگ شعبے کی بحالی جنوری کے مہینے میں بھی جاری رہے اور جولائی 2020ء کے بعد سے اب تک صنعت نے بہترین کاروباری حالات ظاہر کیے ہیں۔

استانبول چیمبر آف انڈسٹری اور لندن میں قائم گلوبل ڈیٹا فرم IHS مارکیٹ نے پیر کو ظاہر کیا کہ ترکی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (PMI) جنوری میں 54.4 تک پہنچا، جس میں 50 کا ہندسہ پھیلاؤ کو سکڑنے سے الگ کرتا ہے۔

کرونا وائرس کی دوسری لہر اور ویکسین کی ابتدائی آمد کے بعد سے پیداوار، نئے آرڈر اور برآمدات سب نے نمو ظاہر کی ہے۔ انڈیکس دسمبر میں 50.8 تک تھا۔

پینل کا کہنا ہے کہ وبا کی اگلی لہر کی وجہ سے معتدل دو مہینوں کے بعد پیداوار میں نمو نظر آئی ہے۔ بہتر نئے آرڈر اور کرونا وائرس ویکسین کی خبروں نے پیداوار میں اضافے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ نئے آرڈر میں بہتری کی وجہ سے اداروں کو مزید عملہ بھرتی کرنا پڑا اور افرادِ کار کی تعداد گزشتہ تین سال کی تیز ترین سطح تک پہنچی۔ سپلائی چَین کی سخت کمزوری اور خام مال کی کمی کی وجہ سے پیداواری لاگت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

IHS مارکیٹ کے اکنامکس ڈائریکٹر اینڈریو ہیرکرکا کہنا ہے کہ ڈیٹا نے ترک مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سال کے مثبت آغاز کو ظاہر کیا ہے۔ تازہ ترین سروے کی نمایاں جھلک میں روزگار میں تیزی سے اضافہ شامل ہے۔ ویکسین کے حوالے سے مثبت خبریں جنوری میں زیادہ نمایاں رہیں۔

28 جنوری کو ترکی نے اپنے 75 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لیے شہریوں کو ویکسین دینے کے عمل کا آغاز کیا۔ ملک نے دو ہفتوں میں 15 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی ہے۔

تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق کل چھ شعبوں نے جنوری میں اپنی پیداوار بڑھائی ہے جن میں سے تین ایسے ہے جو پہلے سست روی سے دوچار تھے اور اب نمو کے مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پیداواری اضافہ بنیادی دھاتوں کے مینوفیکچررز نے دیکھا، جبکہ سب سے نمایاں کمی الیکٹرک اور الیکٹرانک پروڈکٹ مینوفیکچرنگ اداروں میں دیکھی گئی۔

گو کہ ملبوسات اور چمڑے کی مصنوعات کے شعبے میں پیداوار میں مسلسل کمی دیکھی گئی، لیکن یہ کمی دسمبر کے مقابلے میں کہیں سست روی سے ہوئی ہے۔

آرڈرز میں سب سے زیادہ اضافہ گاڑیوں کے شعبے میں ہوا جس میں بحالی کی علامت برآمدات میں پہلے سے موجود تھیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: