ترکی نے مقامی طور پر تیار کردہ بجلی سے چلنے والی پہلی بکتر بند گاڑی متعارف کروا دی

0 1,261

ترک دفاعی کمپنی اور گاڑیاں بنانے والے ادارے اوتوکار نے ملک کی پہلی مقامی طور پر بنائی گئی بجلی سے چلنے والی جنگی بکتر بند گاڑی متعارف کروا دی ہے، جو تجربات کے بعد ایک سال کے اندر خریدنے کے لیے تیار ہوگی۔

شمال مغربی ترکی کے صوبہ سکاریہ میں اوتوکار کمپاؤنڈ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے چیئرمین سردار گورگوچ نے کہا کہ عقرب II بجلی سے چلنے والی، ہائبرڈ اور خود مختار فوجی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی میں ترکی کا پہلا قدم ہوگا۔

نئی جنریشن کی گاڑی تمام کام مکمل ہونے کے بعد 14 ویں انٹرنیشنل ڈیفنس انڈسٹری فیئر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جو 30 اپریل سے 3 مئی تک استنبول میں تویاپ فیئر اینڈ کانگریس سینٹر میں منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ گاڑی الیکٹرک اور ڈیزل دونوں موٹرز کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔ گورگوچ نے کہا کہ "مکمل الیکٹرک ورژن متعارف کروایا جائے گا اور ڈیزل ورژن ایک سال کے اندر خریدنے کے لیے تیار ہو جائے گا۔”

گورگوچ نے کہا کہ عقرب II، جو پھرتی، کم حرارتی علامات اور اپنے حریفوں کے مقابلے میں کم آواز پیدا کرتے ہوئے تیز رفتاری کی حامل ہوگی، ایک الیکٹرک موٹر رکھتی ہے جو دنیا بھر کی تمام افواج کی طلب پوری کرنے کے قابل ہے۔

"یہ ایندھن بچت، حرکت، بقاء کی صلاحیت اور مکمل لاجسٹکس سپورٹ کے لحاظ سے کئی برتریاں پیش کرتی ہے۔” گورگوچ نے مزید کہا۔

عقرب II کی کم بلندی اینٹی-ٹینک خطرات کے مقابلے میں برتری رکھتی ہے جبکہ یہ زمین پر موجود قریبی دستوں کو سپورٹ بھی فراہم کر سکتی ہے۔

"گاڑی جس کے اگلے اور پچھلے دونوں حصوں میں بیٹریوں کی جگہیں ہیں، کی رینج صارفین کی طلب کے مطابق اضافی بیٹریوں کے ذریعے بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔” گورگوچ نے کہا۔

انہوں نے کہاکہ گاڑی بیٹریاں مکمل طور پر ختم ہونے کے بعد ری چارج ہونے میں تین گھنٹے لے گی۔
"گاڑی کی رینج تقریباً 250 کلومیٹر ہوگی، جبکہ اسے توانائی کی بچت کرنے والی جدید بیٹریوں کی مدد سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔” گورگوچ نے کہا۔

تبصرے
Loading...