ترکی کا بیرونی تجارت خسارہ گھٹتا ہوا 42 فیصد رہ گیا

0 477

ترکی کی غیر ملکی تجارت کا خسارہ جون میں تیزی سے کم ہوا اور ترک ادارہ شماریات (TurkStat) کے مطابق گزشتہ ماہ یہ سال بہ سال کے لحاظ سے 42.5 فیصد کمی کے ساتھ 3.17 ارب رہ گیا ہے، جون 2018ء میں یہ خسارہ 5.5 ارب ڈالرز تھا۔

جون میں ملک کی برآمدات (11.08 ارب ڈالرز) اور درآمدات (14.26 ارب ڈالرز) دونوں میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 14.3 اور 22.7 فیصد کمی آئی۔

ملک کا برآمدات-سے-درآمدات کا کوریج تناسب بھی گزشتہ ماہ بڑھتے ہوئے 84.9 فیصد تک پہنچا، جو گزشتہ جون سے 66.8 فیصد زیادہ ہے۔

دریں اثناء، 2019ء کی پہلی ششماہی میں ملک کی برآمدات 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 83.7 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں جبکہ درآمدات 19.8 فیصد کمی کے ساتھ 98.56 ارب ڈالرز ہوگئی ہیں۔

پہلی ششماہی میں بیرونی تجارت کا فرق 63.6 فیصد کم ہوتا ہوا 14.85 ارب رہ گیا ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 40.8 ارب ڈالرز تھا۔

تبصرے
Loading...