ترکی کا بیرونی تجارتی خسارہ 9 مہینوں میں تقریباً 70 فیصد تک گھٹ گیا

0 178

2019ء کے ابتدائی 9 مہینوں میں ترکی کا بیرونی تجارتی خسارہ سال بہ سال کی بنیاد پر تقریباً 70 فیصد ک گھٹ گیا ہے، وزیر تجارت رخسار پیک جان نے کہا۔

تجارتی خسارہ جنوری تا ستمبر کے عرصے میں پچھلے سال کے 52.5 ارب ڈالرز کے مقابلے میں 68.8 فیصد کم ہوکر 16.4 ارب رہ گیا ہے۔

ان 9 مہینوں میں برآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر 2.56 فیصد اضافہ ہوا جو 132.5 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔

محض ستمبر میں ترکی کی برآمدات 15.22 ارب ڈالرز رہیں، جو معقول اضافہ ہے۔ درآمدات بھی کچھ اضافے کے ساتھ 16.96 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ ستمبر میں برآمدات کی درآمدات تک پہنچنے کی شرح 89.7 تک گئی۔

"پچھلے مہینے جن ملکوں کو ہم نے سب سے زیادہ برآمدات کیں ان میں بالترتیب جرمنی، برطانیہ اور اٹلی پیش پیش ہیں جو ترکی کی کُل برآمدات کا 22.2 فیصد ہیں جبکہ روس، چین، اور جرمنی ہماری درآمدات میں سب سے آگے ہیں جو کل درآمدات کا 29.7 فیصد رکھتے ہیں۔” پیک جان نے کہا۔

تبصرے
Loading...