ترکی کا مستقبل ٹیکنالوجی اور جدّت میں ہے، صدر ایردوان

0 302

استنبول ٹیکنو پارک کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ترکی کا مستقبل اب ٹیکنالوجی اور جدّت میں پنہاں ہے۔ ہم نے دفاعی صنعت میں خود کومنوایا ہے۔ اب دوسرے شعبوں کی باری ہے۔ میرا ماننا ہے کہ مکمل شعور کے ساتھ ایک بھرپور حکمتِ عملی کے ذریعے یہ منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول ٹیکنو پارک کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔

207 جامعات، 1234 آر اینڈ ڈی مراکز، 365 ڈیزائن سینٹرز اور 85 ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ زونز کے ساتھ تحقیق کے لیے ترکی کے مضبوط بنیادی ڈھانچے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ یہ نظام، جس کے ذریعے حاصل ہونے والی علمی و تکنیکی معلومات معاشی اہمیت پیدا کرتی ہے، وہیں ایسے نتائج بھی دیتی ہے جو ترکی کو اپنے اہداف کے قریب لے جائیں گے۔”

"ہم ترکی کو عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے”

ورکشاپس، لیبارٹریز اور سماجی تنصیبات کے لیے اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے کا حامل استنبول ٹیکنو پارک غیر ملکی اداروں کی توجہ بھی حاصل کر رہا ہے، جس پر صدر نے کہا کہ ترکی کی مسابقتی برتری اِس سطح پر پہنچ گئی ہے کہ جہاں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی سرگرمیاں اقتصادی اہمیت اختیار کر رہی ہیں۔

صدر ایردوان نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "ترکی کا مستقبل اب ٹیکنالوجی اور جدّت میں پنہاں ہے۔ ہم نے دفاعی صنعت میں خود کومنوایا ہے۔ اب دوسرے شعبوں کی باری ہے۔ میرا ماننا ہے کہ مکمل شعور کے ساتھ ایک بھرپور حکمتِ عملی کے ذریعے یہ منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ قومی آمدنی اور برآمدات کے ضمن میں ہماری کامیابیاں اور ان کے ساتھ ساتھ اقتصادی و سماجی اشاریوں نے ہمیں مزید حوصلہ دیا ہے۔ اِن کے ساتھ ساتھ مزید نئی کامیابیاں ترکی کو عالمی سرمایہ کار ی کا مرکز بنائیں گی۔”

تبصرے
Loading...