فروری میں ترکی کی صنعتی پیداوار 7.5 فیصد کا اضافہ

0 220

فروری 2020ء میں ترکی میں صنعتی پیداوار میں سال بہ سال کی بنیاد پر 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات (TurkStat) نے بتایا ہے کہ اس مہینے میں تمام ذیلی شعبہ جات – کان کنی؛ مینوفیکچرنگ اور بجلی؛ گیس، اسٹیم اور ایئر کنڈیشننگ – سب بالترتیب 1.7 فیصد، 8 فیصد اور 4.4 فیصد بڑھے۔

فروری میں شرح پچھلے مہینے کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ رہی۔

ماہرینِ معیشت کا اندازہ ہے کہ انڈیکس میں فروری میں سالانہ بنیادوں پر 7.9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ترک صنعتی پیداوار مسلسل 12 مہینے تک گھٹنے کے بعد ستمبر کے بعد سے بڑھنا شروع ہوئی۔

2019ء کی آخری سہ ماہی میں معیشت میں تیزی سے 6 فیصد کا اضافہ ہوا اور 2019ء میں مجموعی طور پر یہ شرح 1 فیصد رہی، جس نے تمام تر توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا اور 2018ء کی دوسری ششماہی کے مایوس کن دور کے بعد زبردست واپسی رہی۔

تبصرے
Loading...