ترکی، نومبر میں افراطِ زر کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کر گئی

0 223

ترکی کی سالانہ افراطِ زر کی شرح نومبر میں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچی، جس کے ساتھ قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں اور صارفین پریشان ہیں۔

ترک ادارۂ شماریات (TurkStat) کا کہنا ہے کہ افراطِ زر اکتوبر میں 19.89 فیصد سے بڑھ کر گزشتہ ماہ 21.31 فیصد تک جا پہنچی۔

ماہانہ بنیادوں پر صارفین کے لیے اشیا کی قیمتوں میں 3.51 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اشیائے خورد و نوش، ریستورانوں اور ہوٹلوں نے سالانہ بنیادوں پر شرح میں اضافہ کیا جو طلب بڑھنے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ ماہانہ قیمتیں نقل و حمل کی لاگت کی وجہ سے بڑھی ہیں جو توانائی کی قیمتوں میں عالمی اضافے کی عکاسی کر رہی ہیں۔

مال بنانے والوں کے لیے پرائس انڈیکس میں گزشتہ ماہ میں 9.99 فیصد کا اضافہ ہوا جو مجموعی طور پر سالانہ 54.62 فیصد ہو چکا ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: