ترکی کے استنبول ایئرپورٹ پر 5 کروڑ ویں مسافر کا استقبال

0 381

قوبان بے کے خاندان کو بہت حیرت ہوئی جب نیو یارک سے استنبول ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا اور یہ استقبال کسی اور نے نہیں بلکہ خود صدر مملکت رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ خاتونِ اول امینہ ایردوان نے کیا کیونکہ یہ خاندان استنبول کے نئے ایئرپورٹ پر 5 کروڑ ویں مسافر کی حیثیت سے پہنچا۔ اس نئے ہوائی اڈے پر پہلی پرواز ابھی اپریل ہی کے مہینے میں اتری تھی اور سات، آٹھ مہینوں میں ہی یہاں 5 کروڑ مسافروں کو خدمات دی جا چکی ہیں۔

اس موقع پر صدر مملکت اور خاتونِ اول نے ایئرپورٹحکام کے ساتھ کرم نجاتی قوبان بے، ان کی اہلیہ اور دونوں بیٹیوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

ایئرپورٹ کو چلانے والے ادارے IGA کے بورڈ رکن جمال کلیونجو نے قوبان بے فیملی کو IGA پاس پریمیم ممبر شپس بھی دیں۔ اس میں دنیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹ لاؤنج تک رسائی بھی شامل ہے۔ قومی پرچم بردار ترکش ایئرلائنز (THY) کے سی ای او نے قوبان بے خاندان کے ہر رکن کو بیرونِ ملک کے دو طرفہ ٹکٹ بھی دیے۔

تبصرے
Loading...