ترک لیرا کی اُڑان جاری، امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی

0 367

رواں ہفتے ریکارڈ زوال کے بعد ترک لیرا کی زبردست اُڑان جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے کرنسی کی قدر کو گرنے سے بچانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت اب لیرا ڈالر کے مقابلے میں مزید 12 فیصد بہتری کے ساتھ 10.85 تک پہنچ چکا ہے۔ یوں محض چند دنوں میں اس کی قدر 40 فیصد بحال ہوئی ہے اور اسے تاریخ کی بہترین کارکردگی کہا جا سکتا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا تھا کہ حکومت حکومت اور مرکزی بینک (CBRT) مقامی کرنسی کے مخصوص ڈپازٹس پر ضمانت دے گا کہ غیر ملکی کرنسی کے مقابلے میں قدر گھٹنے کی صورت میں تمام تر بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند روز سے لیرا کی قدر مستقل بڑھ رہی ہے۔

بدھ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرا کی قیمتِ خرید 11.64 اور قیمتِ فروخت 11.66 تھی، جو گزشتہ سے پیوستہ دن کی 12.34 اور 12.37 سے مزید بہتر ہوئی تھی۔ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قیمتِ خرید 13.18 اور فروخت 13.21 ہوئی جو اس سے پہلے 13.91 اور 13.94 تھی۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: