ترکی کے 10 پُر سکون ساحل

0 94

ترکی میں سینکڑوں ساحل ہیں اور ہر قسم کے ہیں۔ آپ تصور کیجیے اس طرح کا ساحل ترکی میں موجود ہوگا۔ شور و ہنگامے والے، خاندان بھر کی پکنک کے لیے، بہترین اور پُر کشش، جنگلات سے گھرےیا دُور دراز واقع تنہا اور پر سکون ساحل۔ یہی وہ ساحل ہیں کہ جو بہت ہی خاص اور حیران کر دینے والے ہوتے ہیں کیونکہ یہ آپ کو ذہنی سکون فراہم کرتے ہیں جس کی آج کل لوگوں کو بہت ضرورت ہے۔

اسوس ساحل


30 صدیوں پرانے اسوس کے شہر کے قریب صوبہ چناق قلعہ میں واقع یہ ساحل بحیرۂ ایجیئن کے سب سے خوبصورت نظارے پیش کرتا ہے۔


چیرالی ساحل


چیرالی ساحل جنوبی صوبہ انطالیہ میں رومی کھنڈرات کے حامل ایک گھنے جنگل اور بحیرۂ روم کے نیلے ساحل کے درمیان واقع ہے۔


خلیج غدیروس


غدیروس بحیرۂ اسود کے ساحل پر ایک خاموش اور پر سکون خلیج ہے، جس کے گرد صنوبر، شاہ بلوط اور دوسرے درختوں کا گھنا جنگل ہے۔


انکومو ساحل


انکومو اپنے سر سبز صنوبر کے جنگلات، خوبصورت ریت اور شفاف آسمان تلے بحیرۂ اسود کا ایک بہترین ساحل ہے۔


فوچا


فوجی مغربی ازمیر میں دو خلیجوں کے درمیان تقسیم ہے کہ جن دونوں میں ساحل موجود ہیں۔


قباق


قباق فاتحیہ کے علاقے میں صنوبر کے جنگلات میں گھرا سیاحوں کے رش سے دُور لکڑی سے بنی کٹیا، کوٹھی یا خیموں میں رہنے کے لیے ایک منفرد مقام ہے۔


پلامُت بوکیو ساحل


جزیرہ نما داتچا میں بحیرۂ ایجیئن کے جنوبی کنارے پر واقع پلامُت بوکیو کا خاموش ساحل بادام اور زیتون کے درختوں اور جنگلی پھولوں سے گھرا ہوا ہے۔


فاسیلس ساحل


فاسیلس انطالیہ میں ایک قدیم شہر ہے جو صنوبر کے جنگلات اور سنہری ریتیلے ساحل کا خوبصورت امتزاج پیش کرتا ہے۔


ساری گرمہ ساحل


ساری گرمہ جنوب مغربی صوبے مغلہ کا ایک وسیع و عریض ریتیلا ساحل ہے، جو صنوبر کے جنگلات اور بحیرۂ روم کے شفاف پانیوں میں گھرا ہوا ہے۔


بٹرفلائی ویلی


350 میٹر کی بلند کھڑی چٹانوں میں چھپی بٹرفلائی ویلی یعنی تتلی وادی ضلع فاتحیہ کی مقبول جگہ ہے، جو سرسبز و شاداب دامنِ کوہ کے ساتھ خوبصورت ریتیلے ساحل پیش کرتی ہے۔

تبصرے
Loading...