ترکی اِس صدی میں ایک درخشاں ستارہ بن کر چمکے گا، صدر ایردوان

0 439

قوجائیلی میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ترکی معاشی، سیاسی، عسکری اور سفارتی لحاظ سے کووِڈ -19 سے مضبوط ہوکر ابھرے گا۔ یہ وہ صدی ہوگی جس میں ترکی ایک تابندہ تر ستارہ بن کر چمکے گا۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے قوجائیلی میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

” ملک کی صلاحیتوں سے اچھی طرح واقف ہمارے کاروباری منتظمین دہشت کی فضاء پھیلانے والوں پر کوئی دھیان نہ دیتے ہوئے ملک کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ نتیجتاً ہم ان کے مسائل اور مشکلات کے حل تخلیق کر رہے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ترکی وباء کے دوران نئے کارخانوں اور صنعتی سہولیات کے ساتھ اپنے مینوفیکچرنگ انفرا اسٹرکچر کو مزید مضبوط بنائے گا جبکہ دیگر کئی ملکوں میں معیشت کا پہیہ جام ہے۔

"ترکی کووِڈ-19 کی وباء سے کہیں زیادہ مضبوط ہوکر ابھرے گا”

اس امر پر زور دیتے ہوئے ہوئے کہ وباء کے دوران نام نہاد ترقی یافتہ ممالک میں صحت کی بنیادی سہولیات تک عدم رسائی کی وجہ سے زندگیاں ضائع ہوئیں، صدر ایردوان نے کہا کہ "مغربی ممالک کے سماجی ڈھانچے اور امن سکون کو ہی نہیں، بلکہ معاشی طور پر بھی بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔ سماجی بہبود کا نظام، جو مظلوموں کے خون ، زندگیوں اور املاک پر کھڑا کیا گیا تھا، اب تباہ ہو رہا ہے۔”

مغربی ممالک کا اختیار کردہ اسلاموفوبیا اور زینوفوبیا انہیں اس پیچیدہ صورت حال سے نہیں بچا پائے گا کہ جس میں وہ اِس وقت موجود ہیں، صدر ایردوان نے کہا کہ البتہ ترکی معاشی، سیاسی، عسکری اور سفارتی لحاظ سے کووِڈ-19 سے مضبوط ہوکر ابھرے گا۔ یہ وہ صدی ہوگی جس میں ترکی ایک تابندہ تر ستارہ بن کر چمکے گا۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: