سال 2019ء کی تیسری سہ ماہی میں ترکی کی سیاحتی آمدنی میں 22 فیصد اضافہ

0 319

ترک ادارۂ شماریات (TurkStat) نے بتایا ہے کہ سال کی تیسری سہ ماہی میں ترکی کی سیاحتی آمدنی بڑھتے ہوئے 14.03 ارب ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔

سال بہ سال کے حساب سے اِس سال کی تیسری سہ ماہی میں ملک کی سیاحتی آمدنی میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے جو پچھلے سال 11.5 ارب ڈالرز تھی۔

"گو کہ 82.1 فیصد آمدنی (علاوہ GSM رومنگ اور مرینا سروس اخراجات) غیر ملکی مہمانوں سے حاصل ہوئی جبکہ 17.9 فیصد بیرونِ ملک رہنے والے شہریوں سے ملے۔” ترک اسٹیٹ نے بتایا۔

انفرادی اخراجات جولائی تا ستمبر کے عرصے میں کُل سیاحتی آمدنی میں سے تقریباً 9.9ارب ڈارلز تھے، جبکہ 4.1 ارب ڈالرز پیکیج ٹؤر اخراجات سے حاصل ہوئے۔

ترکی نے تیسری سہ ماہی میں 21.6 ملین مہمانوں کا خیر مقدم کیا جو سالانہ بنیادوں پر 15 اضافہ تھا – ان میں سے 85.3 فیصد غیر ملکی اور 14.7 فیصد بیرونِ ملک رہنے والے ترک شہری تھے۔ 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں 41 ملین سے زیادہ سیاحوں نے ترکی کا دورہ کیا۔

سال کی پہلی دو سہ ماہیوں میں بھی ملک کی سیاحتی آمدنی میں اضافہ ہوا تھا، پہلی سہ ماہی میں 4.6 فیصد اور دوسری سہ ماہی میں 13.2 فیصد۔

تبصرے
Loading...