ترک ریاستوں کو مشترکہ سیکیورٹی منصوبہ بنانا ہو گا، ایردوان

0 744

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آرگنائزیشن آف ترک اسٹیٹس کے سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں ایک مشترکہ سیکیورٹی منصوبہ تیار کرنا چاہیے اور اپنے درمیان تعاون کو بڑھانا چاہیے خصوصاً غیرقانونی ہجرت کے مسائل اور ان کو سنبھالنے کی کوششوں کے حوالے سے”۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ” ہم ایک حساس دور سے گزر رہے ہیں جس میں ہمارے ممالک کے پاس مواقع بھی ہیں اور خطرات بھی ہیں۔ اس اہم مرحلے پر ہمیں تمام شعبوں میں تعاون، یکجہتی اور ہم آہنگی کے تصور کو مضبوط کرنا ہو گا کیوں اب اس کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ تنظیم کو تجویز کردہ "ترک سرمایہ کاری فنڈ” پر جلد سے جلد عمل کرنا چاہیے۔

 "ترک انویسٹمنٹ فنڈ کو جلد از جلد لاگو کرنا ہم سب کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ فنڈ کی طرف سے فراہم کردہ مالی مواقع ہمارے تعاون کو تقویت دیں گے اور ہماری آپسی سرگرمیوں کو تیز کردیں گے۔”

آگنائزیشن آف ترک اسٹیٹس ایک بین ریاستی بلاک ہے، جو ترکی زبان بولنے والے ممالک کے درمیان سیاست، اقتصادیات، سائنس، تعلیم، نقل و حمل اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔

تنظیم کے ارکان آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ترکی اور ازبکستان ہیں۔ ہنگری اور ترکمانستان کو تنظیم میں مبصر کا درجہ حاصل ہے۔

گزشتہ سال اس تنظیم نے اپنا پرانا نام "ترک کونسل” کو ختم کرتے ہوئے آرگنائزیشن آف ترک اسٹیٹس رکھ لیا تھا۔

حالیہ تقریب میں ترک دنیا کے لیے سفارتی عالمی محاظ پر شاندار کردار ادا کرنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان کو "سپریم ایوارڈ آف ترکش ورلڈ” دیا گیا۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ترک صدر ایردوان نے کہا کہ "آج ترکش ورلڈ ماضی سے زیادہ مضبوط اور فعال ہے۔ اپنے مستقبل کے لیے اس نے ایک عالمی تنظیم بننے کا پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔

انہوں نے آخر پر کہا کہ یہ ایوارڈ دے پر میرے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی گئی ہے۔ میں ان شاء اللہ اپنے بھائیوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔

 

 

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: