ترک امدادی ادارے نے پاکستانی اسکولوں کو سولر پینلز عطیہ کر دیے

0 160

ترکی کے سرکاری امدادی ادارے ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈی نیشن ایجنسی (TIKA) نے پاکستان میں متعدد اسکولوں کو سولر پینلز فراہم کیے ہیں۔

یہ سولر پینلز جنوبی صوبہ سندھ کے دُور دراز علاقوں کے 9 اسکولوں کو دیے گئے۔

ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیولپمنٹ سوسائٹی (HANDS) کے تعاون کے ساتھ ایک تقریب سندھ کے دارالحکومت کراچی کے نواح میں نودو جوکھیو کمیونٹی اسکول میں منعقد ہوئی۔

ہینڈز کے صدر عبد الغفار بلو اور TIKA کے کراچی کوآرڈی نیٹر ابراہیم کاتریجی اس موقع پر موجود تھے۔

عبد الغفار بلو نے TIKA کے غیر معمولی قدم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سولر پینل اسکولوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کریں گے اور پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو بہتر ماحول میں تعلیم حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔

کاتریجی نے اپنی تقریر میں کہا کہ "پاکستان میں تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ بچے بہتری سہولیات کے ساتھ معیاری تعلیم حاصل کریں۔”

TIKA تعلیم کے علاوہ سماجی بہبود کے کئی شعبوں میں بھی متحرک ہے۔

تبصرے
Loading...