سیاحت کا فروغ، ترکش ایئرلائنز نے متعدد نئی بین الاقوامی پروازوں کا اضافہ کر دیا

0 153

ترکی کی قومی پرچم بردار ترکش ایئرلائنز نے کہا ہے کہ وہ 2020ء میں بیرونِ ملک سے ترکی کے سیاحتی مراکز کے لیے براہِ راست پروازوں میں 18 فیصد اضافہ کرے گی۔

ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2020ء کے موسمِ گرما میں 26 بین الاقوامی مقامات سے ترکی کے پسندیدہ سیاحتی مقامات انطالیہ، ازمیر، دلامان اور بودرمو کے لیے ہفتہ وار 98 پروازیں چلائی جائیں گی۔

اکتوبر 2018ء میں ایئرلائن کے وزارت ثقافت و سیاحت کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ترکش لائنز کے چیئرمین الکر آئجی نے کہا کہ "ہم ملک کے سیاحتی شعبے اور قومی معیشت میں اپنا حصہ مزید بڑھانے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی یورپ اور ایشیا کے سنگم پر بے مثال حُسن کے حامل ناقابلِ فراموش مناظر رکھتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ قومی پرچم بردار ایئرلائن سیاحوں کو ان "شاندار سیاحتی مقامات” تک محض چند گھنٹوں میں پہنچا دے گی، خاص طور پر یورپ اور مشرق وسطیٰ سے آنے والے سیاحوں کو۔ "ترکی کے خوبصورت شہر دیکھنے کے خواہشمند سیاح مختلف مقامات سے براہِ راست پروازوں میں ترکش ایئرلائنز کے آرام دہ سفر اور مہمان نوازی کا لطف اٹھا سکیں گے۔”

ترکش ایئرلائنز انطالیہ کے لیے 20 مقامات سے ہفتہ وار 74 پروازیں چلائے گا، چار مقامات سے وسطی مغلا صوبے میں دلامان کے لیے اور لندن، کویت اور میونخ سے جنوبی ترکی کے میلان-بودروم ایئرپورٹ کے لیے ہفتہ وار چار براہ راست پروازیں۔ مغربی ازمیر کے لیے برلن، میونخ، ڈوسل ڈورف، ہیمبرگ اور کویت سے پانچ ہفتہ وار پروازوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "قومی پرچم بردار 2020ء میں بھی ایئرلائن سیاحت کے لیے مقامی و عالمی سطح پر اپنا حصہ ڈالتی رہے گی۔”

ترکش ایئرلائنز نے 2019ء میں 74.3 ملین مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچایا۔ اس سال میں بڑی پیش رفت ہوئی، جس میں اپریل میں استنبول کے نئے ہوائی اڈے پر منتقلی بھی شامل ہے۔ کمپنی اب 2020ء میں 78 سے 80 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

تبصرے
Loading...