ترکش ایئرلائنز نے ایران سمیت مختلف مقامات کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں

0 212

ترکی کی قومی پرچم بردار ترکش ایئرلائنز (THY) نے ستمبر کے لیے اپنے نئے فلائٹ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ایئرلائن نے 11 جون کو کرونا وائرس کی وجہ سے کئی بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی تھیں۔ یکم ستمبر سے ایران کے لیے بھی پروازیں شروع کر دی جائیں گی کہ جو 19 جولائی کو ایک مرتبہ پھر معطل کی گئی تھیں۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اگلے مہینے کے لیے شیڈول تیار کر لیا ہے، جس کے لیے صحت کے قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ بہت محتاط ہو کر کام کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو سفر کے flexible مواقع دیے جائیں گے کیونکہ اس مشکل دور میں پلانز بنانا ذرا مشکل ہے۔ اس وقت پروازوں کی معطلی کا انحصار حکومتوں پر ہے اور کمپنی متعلقہ ملکوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کر رہی ہے۔

صارفین 21 مارچ سے 31 اگست کے دوران خریدے گئے ٹکٹوں کو جتنی بار چاہے تبدیل کروانے کی سہولت لے پائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یکم ستمبر سے تہران، تبریز، شیراز اور مشہد کے لیے پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، ساتھ ہی وینکوور، کینیڈا؛ انتاناناریوو، مڈگاسکر؛ تالن، اسٹونیا؛ ریگا، لیٹویا؛ باتومی اور طفلس، جارجیا؛ ہنوئی اور ہو چی منہ سٹی، ویت نام؛ دمام اور ریاض، سعودی عرب؛قسطنطین اور وہران، الجزائر؛ مزارِ شریف، افغانستان؛ کراسنودَر،سوچی اور قازان، روس؛ سلیمانیہ، عراق؛ ممبئی اور نئی دہلی،بھارت؛ بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ؛ عمان، اردن؛ عشق آباد، ترکمنستان؛ ولنیس، لتھووینیا؛ اولان باتار، منگولیا؛ سالونیکا، یونان؛ مراکش، المغرب؛ مسقط، عمان؛ ابوجا اور لاگو، نائیجیریا؛ کیپ ٹاؤن، جوہانسبرگ اور ڈربن، جنوبی افریقہ؛ اور ابوظہبی، متحدہ امارات کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

تبصرے
Loading...