ترکش ایئرلائنز نئی ایئر کارگو کمپنی بنائے گی

0 236

ترکی کی پرچم بردار ترکش ایئرلائنز (THY) ایک نئی کارگو کمپنی بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، کہ جو مکمل طور پر THY کا ماتحت ادارہ ہوگی۔

ایئرلائنر اس وقت ایک ایئر کارگو ڈویژن، ترکش کارگو، رکھتی ہے، کہ جس نے وباء کے دوران اپنے کاروبار کو کافی بڑھایا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ THY کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک ماتحت ادارے کے قیام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ترک کارگو کی مسابقتی برتری سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے اور یوں اس شعبے کے اہم ترین اداروں میں کمپنی کی حیثیت کو مضبوط کیا جائے جبکہ مستقبل میں بیرونِ ملک ممکنہ تزویراتی شراکت داروں کے لیے ایک الگ پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے۔

ترکش کارگو اس وقت دنیا کے 127 ملکوں کے لیے آپریٹ کرتی ہے۔

ترکش کارگو 365 ہوائی جہازوں کے بیڑے کے ساتھ 320 سے زیادہ مقامات کے لیے کارگو سروسز پیش کرتا ہے، جن میں سے 95 ڈائریکٹ کارگو پوائنٹس شامل ہیں۔ اس بیڑے میں کارگو اور وہ مسافر ہوائی جہاز بھی شامل ہیں کہ جنہیں کارگو جہازوں میں تبدیل کیا گیا، بالخصوص وباء کے دنوں میں کہ جس میں مسافروں کے ہوائی سفر پر پابندیاں لگیں اور پروازیں معطل ہوئیں۔

تبصرے
Loading...