ترک سفیر مصطفیٰ یرداکل نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا

0 210

پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکُل نے راولپنڈی میں غریب و مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا ہے کہ جو لاک ڈاؤن کی صورتِ کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں۔

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (RDA) میں ترک غیر سرکاری انجمن IHH-NL کے ساتھ مل کر غریب و مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق، چیئرمین RDA طارق محمد مرتضیٰ، IHH-NL کے جنرل سیکریٹری اخلاق الرحمٰن اور دیگر اہم عہدیدار بھی ترک سفیر کے ساتھ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ ہر اچھے برے وقت میں ترکی اور پاکستان کی حکومتیں، سرکاری ادارے بلکہ عوام بھی شانہ بشانہ ہوتے ہیں۔ یہ صرف ترکی اور پاکستان کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مشکل وقت ہے۔ کروناوائرس کی عالمگیر وباء کی وجہ سے لوگوں کو سنگین حالات کا سامنا ہے اور غرباء اور مساکین کے لیے زیادہ مشکل وقت ہے۔

ترک سفیر نے کہا کہ ترکی اور پاکستان برادری ممالک ہیں اور ان کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔ ترک عوام پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں اور ترکی کسی نازک مرحلے پر پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور پاکستان کے ضرورت مند افراد کی اخلاقی و مالی مدد کرے گا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مستحق افراد کی مدد پر ترک سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ دفتر RDA کے علاوہ پیر ودھائی، ڈھوک حسو، بھابڑا بازار، چٹیاں ہٹیاں، لنڈا بازار اور نیا محلہ میں 1000 سے زیادہ راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔

تبصرے
Loading...