ترک فوج کی عفرین کے جنگی میدان میں نماز جمعہ [وڈیو]

0 5,024

شام کے علاقے عفرین میں جاری آپریشن شاخ زیتون میں جمعہ کے روز ترک فوج کے دستوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کی۔ نماز جمعہ کی ادائیگی جوائنٹ ٹاسک سنٹر میں ہوئی جہاں اسپیشل آپریشن یونٹس اور سیکیورٹی گارڈ پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں۔


وڈیو یہاں دیکھیں

اس موقع پر آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسماعیل متین جمال نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا، "ہمارا مقصد پی کے کے، پی وائے ڈی اور داعش کے دہشتگردوں کا مکمل صفایا ہے۔ جبکہ خطے کے لوگ ہمارے دوست، ہمارے بھائی اور بہن ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا، "80 ملین دعائیں اور مدد ہماری پشت پر ہے۔ میں پھر دوہرا دوں کہ ہمارا ہدف صرف دہشتگرد ہیں”۔

تبصرے
Loading...